Breaking News

Latest Post

Thursday 25 December 2014

Laptop charger on what is cylindrical object?





کراچی: کیا آپ نے کبھی اپنے لیپ ٹاپ چارجر میں لگے چھوٹے سے سلنڈر کا جائزہ لیا ہے کہ آخر اس میں ہے کیا یا اسے لگانے کا مقصد کیا ہے؟ تو یقیناً جواب ہوگا نہیں۔ 



اکثر آپ کو یہ چھوٹا سا سلنڈر لیپ ٹاپ چارجر کے علاوہ  ”کی بورڈ”  یا “ماؤس ” کی تار میں بھی لگا ملے گا جسے ہم دیکھتے ضرور ہیں لیکن کبھی اسے کھول کر دیکھا نہ ہوگا کہ اس میں آخر کیا چیزہے، تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سلنڈرمیں ہے کیا۔ تو جناب اس سلنڈر میں نہ تو کوئی تار ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی سرکٹ، بس اس سلنڈر میں دو مقناطیس لگے ہوتے ہیں جو الیکڑو میگنیٹک ویووز کو کنٹرول کرتے ہیں۔
جب کسی بھی تار میں سے کرنٹ گزرتا ہے تو اس میں الیکٹرومیگنیٹک انٹرفیرینس پیدا ہونا شروع ہوجاتا ہے جب کہ تار میں بھی پہلے سے الیکٹرو میگنیٹک ویووز موجود ہوتی ہیں جس کی وجہ سے کرنٹ آؤٹ پٹ کے قریب ایک سلنڈر بنایا جاتا ہے جو الیکٹرومیگنیٹک ویووز کو بلاک کرتے ہیں اور آپ کی تار اور برقی آلات کو محفوظ بنانے کا کام دیتے ہیں۔
Read more ...
Designed By Published.. Blogger Templates