اسمارٹ فونز کو کمپیوٹر سے کنٹرول کرنے کے لیے کئی پروگرام موجود ہیں لیکن Mobizen کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ اس کی مدد سے آپ کا فون مکمل طور پر ڈیسک ٹاپ موجود ہوتا ہے، اسے آپ ماؤس سے بالکل اسی طرح استعمال کر سکتے ہیں جیسے فون کو اپنے ہاتھ سے استعمال کر رہے ہوں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فون کو کنیکٹ کرنے کے لیے یو ایس بی کیبل، وائی فائی اور تھری جی/ ایل ٹی ای انٹرنیٹ یعنی تینوں طریقوں کو استعمال کر سکتا ہے۔
موبی زین کی کنفگریشن تھوڑی سی توجہ طلب ہے، لیکن پیچیدہ بالکل نہیں۔ سب سے پہلے اس کی ویب سائٹ پر جائیں اور پلے اسٹور کے ربط سے ایپلی کیشن انسٹال کر لیں:
www.mobizen.com
موبی زین کی کنفگریشن تھوڑی سی توجہ طلب ہے، لیکن پیچیدہ بالکل نہیں۔ سب سے پہلے اس کی ویب سائٹ پر جائیں اور پلے اسٹور کے ربط سے ایپلی کیشن انسٹال کر لیں:
www.mobizen.com
ایپلی کیشن کی انسٹالیشن کے بعد آپ کو اس کا اکاؤنٹ بنانا ہو گا، جس میں صرف اپنا ای میل ایڈریس اور پسند کا پاس ورڈ ٹائپ کرنا ہے۔
فون پر ایپلی کیشن انسٹال ہو جائے تو اس کی سیٹنگز میں آپ اپنی پسند کے کنکشن منتخب کر سکتے ہیں مثلاً آپ فون کو کن کن ذرائع سے کنیکٹ کرنا پسند کریں گے۔
فون کو مکمل طور پر پی سی سے کنٹرول کرنے کے لیے فون پر ڈیویلپر موڈ اور اس میں یوایس بی ڈی بگنگ موڈ کا فعال ہونا ضروری ہے۔ اگر یہ آپشنز فعال نہیں ہوں گے تو موبی زین آپ کی رہنمائی کرے گی اور یہ آپشنز آن ہو جائیں گے۔
اس کے بعد آپ کو اس کا ڈیسک ٹاپ پروگرام ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنا ہو گا جس کا سائز 35 ایم بی ہے۔ یہ ڈیسک ٹاپ ورژن بھی اس کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
پہلی دفعہ جب آپ اس کو انسٹال کر کے چلائیں گے تو یہ اپنی ویب سائٹ سے چند مزید اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈ کرے گا۔ اپ ڈیٹ مکمل ہونے کے بعد اس پروگرام میں لاگ ان اسکرین آپ کے سامنے ہو گی۔ فون پر جو ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ آپ نے منتخب کیا تھا وہ ٹائپ کر دیں۔ فوراً ہی آپ کا فون ڈیسک ٹاپ پر آپ کے سامنے ہو گا۔
اب آپ اسے ماؤس کے ذریعے ایسے استعمال کر سکتے ہیں جیسے انگلی کی ٹچ سے کرتے ہیں۔ فون کی وڈیوز/تصاویر کو کمپیوٹر کی بڑی اسکرین پر دیکھا جا سکتا ہے۔