Breaking News

Latest Post

Saturday 5 October 2013

~*Battery Care--اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری کا خیال رکھیے*~


السلام علیکم
اُمید ہے تمام معزز اراکین بخیروعافیت ہونگے
ہر لیپ ٹاپ یوزر کو ایک بات کا ہمیشہ خدشہ لگا رہتا ہے کہ کہیں اسکے لیپ ٹاپ کی بیٹری بیک اپ کم نہ ہو۔اس سے بچنے کی وہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے اور کرنی بھی چاہیے۔
لیکن دوسری طرف میری طرح اکثر لوگ لیپ ٹاپ کی بیٹری کا بالکل خیال نہیں رکھتے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بیٹری کا بیک اپ ٹائم کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ کم ہوتے ہوتے یہ ٹائم بالکل چند منٹس پر پہنچ جاتا ہے۔ اگر آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو مکمل چارج کریں اور پھر اسے مکمل استعمال بھی کریں تو بیٹری کی حالت اچھی رہے گی۔
:یہاں آپکو کچھ انٹرسٹنگ باتیں بتاتا چلوں کہ
٭لیپ ٹاپ کی بیٹری تیس دفعہ چارج ہونے کے بعد مکمل ڈسچارج کرنا ضروری ہوتا ہے
٭ بیٹری مکمل ڈسچارج اس طرح ہوتی کہ لیپ ٹاپ کو بغیر پلگ لگائے استعمال کرتے رہیں، حتیٰ کہ بیٹری ختم ہو جائے اور سسٹم بند ہو جائے۔
٭ اب لیپ ٹاپ کو کم از کم پانچ گھنٹوں تک استعمال نہ کریں۔ اس کے بعد اسے ایک دفعہ مکمل چارج کریں۔
٭ مکمل چارج ہونے کے دوران لیپ ٹاپ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ طریقہ کار اپنانے سے لیپ ٹاپ کی بیٹری مکمل طور پر ڈسچارج ہو جائے گی اور اس کی کارکردگی بہترین رہے گی۔
اگر آپ کو بھی اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری عزیز ہے اور آپ اسے دیرپا اچھا رکھنا چاہتے ہیں تو ’’بیٹری کیئر سافٹ ویئر ضرور انسٹال کریں۔
Name:  kjkj.png
Views: 332
Size:  12.6 KB

فیچرز

٭ یہ سافٹ ویئر خود کار طریقے سے آپ کے لیے پاور پلان منتخب کر لیتا ہے
٭۔ سی پی یو کا ٹمپریچر بھی بتاتا رہتا ہے۔
٭ یہ سافٹ ویئر آپ کو بتاتا ہے کہ کب بیٹری کو مزید چارج نہیں کرنا اور اسے مکمل استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔
٭یہ سافٹ ویئر مکمل نوٹ کرتا رہتا ہے کہ کتنی دفعہ لیپ ٹاپ چارج ہو چکا ہے اور اسے اب بیٹری کو ڈسچارج کرنے کی ضرورت ہے۔
٭ اس کام کے لیے یہ آپ کو الرٹ دیتا رہتا ہے تاکہ آپ بھول نہ جائیں
Name:  2.png
Views: 337
Size:  65.1 KB
نام سافٹ وئیر:بیٹری کئیر
ایویلبلٹی:فری وئیر
سائز: 2 ایم بی
کمپیٹبل او-ایس:ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز 7، ونڈوز 8

ڈیویلپر سائٹ | میڈیا فائر
Name:  1.png
Views: 332
Size:  109.1 KB

No comments :

Post a Comment

Designed By Published.. Blogger Templates