کراچی: جشن آزادی کی تقریبات کے لئے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم تیار کر لیا گیا ہے
جو 14 اگست کو اسلام آباد میں لہرایا جائے گا۔
حکومت نے 14 اگست کو جشن آزادی کی تقریبات کے لئے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پرچم تیار کر لیا ہے، 60 فٹ لمبے اور 40 فٹ چوڑے جھنڈے کی تیاری میں 15 روز لگے اور اس کا حجم 2400 اسکوائر فٹ ہے، وزیراعظم نواز شریف سبز ہلالی پرچم جشن آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر 212 فٹ طویل پول پر لہرائیں گے۔
جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے قومی پرچم کو کراچی میں تیار کیا گیا اور اسلام آباد بھیجنے سے قبل سبز ہلالی پرچم کو مزار قائد پر پاکستان کی بری، بحری اور فضائیہ کی جانب سے سلامی دی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی ایشیا کے سب سے طویل پرچم کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جس کے پول کی لمبائی 207 فٹ تھی۔
No comments :
Post a Comment