Breaking News

Latest Post

Wednesday, 20 August 2014

The cheapest house for sale




سیلی (نیوز ڈیسک) دنیا کی بیشتر جگہوں پر پراپرٹی کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ بہت سے عام آدمی شاید زندگی بھر مکان کا مالک بننے کا سوچ بھی نہیں سکتے تاہم شاید آپ کو یہ جان کر بے حد حیرت ہو کہ یورپی ملک اٹلی کے جزیرے سیلی کے ایک گاﺅں کے رہائشی اپنے مکانات 1 یورو (قریباً 150 پاکستانی روپے) میں بیچنے کے لئے تیار ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق اٹلی کے گاﺅں ”گانگی“ میں 2 گھر صرف 1یورو کے عوض فروخت کئے جارہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ ان مکانوں کی مرمت کے لئے خاصی رقم درکار ہے اور مالکان کے پاس یہ رقم میسر نہیں لہٰذا وہ انہیں کوڑیوں کے بھاﺅ فروخت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اس گاﺅں کی آبادی قریباً 7 ہزار ہے۔ شہر کے ناظم کا کہنا ہے کہ انہیں ان مکانات میں دلچسپی رکھنے والے سینکڑوں افراد کی کالز موصول ہوئی ہیں اور ممکنہ طور پر یہ مکانات ایک اٹالین کاروباری کو بیچ دئیے جائیں گے۔ ان کے مطابق ان کی خرید پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو قریباً 5 ہزار یورو بنتا ہے۔ مزید یہ کہ 4 ہزار یورو گارنٹی بھی جمع کرانا ہوگی کہ خریدار ان گھروں کی لازمی مرمت کرائے گا۔

No comments :

Post a Comment

Designed By Published.. Blogger Templates