Breaking News

Latest Post

Tuesday 2 September 2014

آخری دم تک ڈٹے رہنے کا اعلان ، حکومت ہی غیرقانونی ہے : عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آخری دم تک لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو خبردار کیاہے کہ وہ کوئی بھی غیرقانونی حکم ماننے سے گریز کریں اور کہاہے کہ دنیا بھر میں واک اور احتجاج کی اجازت ہے جسے پاکستان نے بھی دستخط کرکے تسلیم کررکھاہے ، قوم کو فیصلہ کرناہوگاکہ جمہوریت چاہیے یا نواز شریف کی بادشاہت، وزیراعظم سے ایک ماہ کیلئے استعفے کامطالبہ کیاتھا اور اگر دھاندلی ثابت نہ ہوتی تو واپس آجاتے لیکن پرامن لوگوں پر تشدد کرکے پاکستان کی حکومت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ۔
آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نوازشریف نے پارلیمنٹ کے فلور پر کھڑے ہوکر جھوٹ بولا، یہ غیرآئینی اور غیرقانونی حکومت ہے ، سرکاری ملازمین پر واضح کرناچاہتے ہیں کہ کوئی غیرقانونی حکم نہ مانیں اور یہی قائداعظم کا بھی فرمان تھا۔
اُنہوں نے کہاکہ پولیس کے روپ میں ’گلوبٹوں ‘ نے تشددکیا اور بدترین شیلنگ کی ، وہ تین دفعہ کنٹینرسے باہر نکلے لیکن واپس جاناپڑا، گولیاں چلائی گئیں ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو اُٹھالیاگیاجن کا تاحال کوئی پتہ نہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ سارے پاکستانی اورتحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر آئیں ، جو لوگ پی ٹی آئی کے موقف سے اختلاف رکھتے ہیں ، اُن کی آنکھوں پر شاید پٹی بندھی ہے اورذہنوں سے غلامی نہیں نکلی، یہ اگر ظلم برداشت ہی کرناہوتاتوفلسطین کے نہتے شہری بھی اسرائیل کے خلاف کھڑے نہ ہوتے ۔
اُنہوں نے بتایاکہ دھرنے دینے والی دونوںجماعتوں نے منصوبے کے مطابق پرامن طریقے سے منتقل ہونے کا فیصلہ کیا اور یہ طے پایاکہ حکومت کو طاقت کے استعمال کا کسی قسم کا موقع نہیں دیں گے لیکن حکومت کاپہلے سے پلان تھااور تشدد شروع کردیا۔
عمران خان نے کارکنان کوہدایت کی کہ وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں ، وہ موت کے لیے تیار ہیں لیکن آزادی نہیں چھوڑیں گے ، حکمرانوں کو ڈرہے کہ کرسی گئی تو احتساب بھی ہوگا،اگر بے قصورہیںتوچار ہفتوں بعد واپس آجائیں ،تحریک انصاف پختونخواہ میں الیکشن کرانے کو تیار ہیں ،اعتراض کرنیوالے لوگ اکٹھے کریں ، کوئی غلطی ہی نہیں کی لیکن وہ آخری دم تک ریڈزون سے 

  جانے والے نہیں 


No comments :

Post a Comment

Designed By Published.. Blogger Templates